Live Updates

ریحام نے عمران خان کی تیسری اہلیہ کو جدید پاکستان کے لیے اَن فٹ قرار دے دیا

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر عمران خان کو پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بھی قراردے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 14:13

ریحام نے عمران خان کی تیسری اہلیہ کو جدید پاکستان کے لیے اَن فٹ قرار ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا چرچہ ابھی اپنے زور و شور سے جاری ہے۔ریحام خان کی کتاب پر مخالفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے تا ہم ریحام خان کی کتاب ابھی تک شائع نہیں ہوئی۔لیکن ان کی کتاب نے شائع ہونے سے پہلے ہی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔جب کہ ریحام خان اپنی کتاب کو لے کر مخلتف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دے رہی ہیں۔

ریحام خان نے اس حوالے سے بھارتی ٹی وی کو بھی انٹرویو دئیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو سنسنی خیز انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ٹائمز نائو کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟۔

(جاری ہے)

جب کہ ریحام خان کا حسین حقانی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصایر سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام مزید کہتی ہیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں۔عمران خان اور بشری مانیکا کی شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔

یاد رہے ریحام خان کی کتاب عام انتخابات سے قبل منظر عام پر آ جائے گی تاہم ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل بہت مقبولیت حاصل کر لی ہے جس کی وجہ ریحام خان کی کتاب میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات ہیں۔۔ریحام خان نے اس کتاب میں عمران کے علاوہ ان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین قسم کے الزام عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات