عید کی چھٹیوں میں گراں فروشوں عروج ر ہی

انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا

پیر 18 جون 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صوبائی دارؒلحکومت لاہور میں انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کے باعث گراں فروشوں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،گراں فروشوں کی جانب سے پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کی گئی اور من مانی قیمتوں پر فروخت جاری رکھی گئی ۔صارفین کے مطابق دکاندار وں نے سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا 45روپے تک فروخت کیا جبکہ ایک کلو پیاز 38روپے، ٹماٹر90 روپے ، لہسن دیسی 110 روپے، لیموں دیسی 200 روپے،ادرک چائنہ 200 روپے، پالک 35 روپے،بینگن 35روپے، کھیرا 50روپے، کریلے 45 روپے، بند گوبھی 45 وپے، پھلیاں90 روپے، پھول گوبھی 65 روپے، سبز مرچ 90 روپے، شملہ مرچ 90 روپے، اروی 65 روپے، گھیا کدو 42 روپے، گھیا توری45 روپے ،مٹر 165روپے ، مولی 22 روپے، ٹینڈے دیسی 75 روپے، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی 300 روپے، اناردیسی 370روپے ،ایک کلو فالسہ 300روپے،آم چونسہ 150روپے ، انگور 225 روپے، کیلا اول درجن 150 روپے، کیلا دوم درجن 95 روپی تک فروخت کیاہے۔

(جاری ہے)

بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال عید پر 15 فیصد کے لگ بھگ اضافہ ہوا بیکری مالکان نے دو پاونڈکریم کیک کی قیمت900روپے سے بڑھا کر1200روپے کر دی ، تندور مالکان نی عید الفطر کے دوران لوگوں کو روٹی اور نان 10روپے میں فروخت کئے ۔عید کے موقع پر دودھ دہی فروخت کرنے والوں نے ایک کلو دہی 90روپے سے 100روپے کلو تک فروخت کیا ۔ ایک کلو مٹن 1200روپے ،ایک کلو گائے کا گوشت 600روپے اور ایک کلو بڑائلر مرغی کا گوشت 258روپے سے لیکر 300روپے تک فروخت کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :