شہباز شریف 24 جون کو نیب میں پیش ہونگے،خواجہ احمد حسان کو (کل )طلب کر لیا گیا

پیر 18 جون 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں 24 جون کو نیب میں پیش ہوں گے جبکہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں خواجہ احمد حسان کو کل ( بدھ ) 20 جون کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق کئی اہم فیصلے ہوئے، نیب نے خواجہ حسان کی مداخلت کرنے اور ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت کرنیکا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ کے برعکس من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے، نیب کی ٹیم نے شہبازشریف اور خواجہ حسان کی طلبی کے نوٹس موصول کروا دئیے۔