دُبئی :صفائی والی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا بھارتی شہری جیل پہنچ گیا

ملزم نے فلپائنی خاتون کو صفائی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 جون 2018 14:07

دُبئی :صفائی والی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا بھارتی شہری جیل پہنچ گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جُون 2018ء) متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلے میں مقیم بھارت سے تعلق رکھنے والا کلرک فلپائنی صفائی والے سے جنسی چھیڑ چھاڑ کی کوشش کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل کا رہائشی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2017ء میں الورقہ کے ایک مکان میں صفائی کے لیے بیس سالہ فلپائنی خاتون کو ملازم رکھا گیا تھا۔ وقوعہ کے روز فلپائنی خاتون ہال کی صفائی کرنے کے بعد واش رُومز کی صفائی کر رہی تھی۔

اسی دوران 28 سالہ بھارتی شہری واش رُوم میں داخل ہوا اور ملازمہ سے کہنے لگاکہ اگر اُس نے سیلنگ کی صفائی کرنی ہے تو وہ اُسے اُوپر اُٹھا لیتا ہے۔ جس پر فلپائنی خاتون نے اُس کی پیشکش کو انکار میں ٹھکرا دیا اور ساتھ والے واش رُوم میں چلی گئی۔ مگر یہ دیکھ کر اُس کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کہ ملزم وہاں پہلے سے موجود تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے خاتون کو پکڑ کر اُس کے جسم کے مختلف حصّوں کو چھُونے کی کوشش کی۔

جس دوران فلپائنی خاتون نے مزاحمت کامظاہرہ کر کے اپنے آپ کو اس کی گرفت سے چھُڑوایا اور دُوسرے واش رُوم میں جا کر اندر سے کُنڈی لگا لی۔ پھر اس نے مکان کی خاتون سُپروائزر سے ٹیلی فون پر بات کی جس نے اُسے کہا کہ وہ فوری طور پر مکان سے باہر آ جائے۔ خاتون نے ایسا ہی کیا اور پھر اس واقعے کی اطلاع جا کر پولیس کو دے دی۔ فروری 2018ء میں دُبئی کی مقامی عدالت نے ملزم کو قصوروار پا کر تین ماہ کی قید سُنائی تھی اور سزا کے پُورا ہوتے ہی ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی سُنایا تھا۔

اس فیصلے کے خلاف ملزم نے اپیل کورٹ میں بریت کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ جسے عدالت کے پریذائیڈنگ جج سعید سالم بِن صارم نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کی سزا بحال رکھنے کا حُکم سُنایا ۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے خاتون کی سُپروائزر نے بتایا کہ مکان مالک کے ایک دوست نے ملزم کے اس گھناؤنے طرزِ عمل پر معذرت کی اور اُسے (سُپروائزر) کو 200 امارتی درہم اس نیت سے دیئے کہ متاثرہ خاتون کو یہ رقم دے کر معاملہ رفع دفع کرا دیا جائے۔ مکان مالک کے دوست نے اس موقع پر کہا کہ ملزم نے شیطان کے بہکاوے میں آ کر فلپائنی خاتون کو جنسی چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا حق دِیا گیا ہے۔