ڈاکٹر طاہر القادری کا موجودہ گندے سیاسی نظام کا کبھی حصہ نہ بنے کااعلان

ایک لانڈری گندے لوگوں کو صاف شفاف کرکے ایوانوں میں دوبارہ بھیج دیتی ہے‘سانحہ منہاج القرآن میں ملوث تمام افسران کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے ‘آئین کا آرٹیکل 62,63سانحہ ماڈل ٹائون کی طرح شہید ہو چکاہے کر پٹ لوگوں کا اسمبلیوں میں داخلہ موجودہ حالات میں روکنا ممکن نہیں ‘گفتگو

پیر 18 جون 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے موجودہ گندے سیاسی نظام کا کبھی حصہ نہ بنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لانڈری گندے لوگوں کو صاف شفاف کرکے ایوانوں میں دوبارہ بھیج دیتی ہے‘سانحہ منہاج القرآن م،یں ملوث تمام افسران کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے ‘آئین کا آرٹیکل 62,63سانحہ ماڈل ٹائون کی طرح شہید ہو چکاہے کر پٹ لوگوں کا اسمبلیوں میں داخلہ موجودہ حالات میں روکنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداکی یادگارپر پھولوں کی چادرچڑھائی اور میڈیا سے گفتگو میں سانحہ میں ملوث افسران کو ہٹانے اور سپریم کورٹ سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ گندے سیاسی نظام کا نہ کبھی حصہ بنے ہیں اور نہ کبھی بنیں گے آئین کا آرٹیکل 62,63بھی شہید ہو چکا ہے ایک لانڈری انہیں صاف کرکے دوبارہ ایوانوں میں بھیجتی ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز سمیت تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ بیماروں کے ساتھ کچھ یتیم بھی ہیں، جو انصاف کیلئے بھٹک رہے ہیں۔