لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی‘لائونج میں بھگڈر مچ گئی ‘اہلکار کو حراست میں لے لیاگیا

پیر 18 جون 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار سے گولی چل گئی جس سے لائونج میں بھگڈر مچ گئی ، اے ایس ایف حکام نے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پراے ایس ایف کا اہلکارپستول کی صفائی کر رہا ہے کہ پستول نیچے گرنے سے گولی چل گئی تاہم اس واقعہ میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،اہلکار کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے،اے ایس ایف حکام نے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور اس کا پستول بھی قبضے میں لے گیاگیا۔اے ایس ایف حکام کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں کہ اہلکار نے جان بوجھ کر گولی چلائی یا غیر ارادی طور پر چل گئی۔

متعلقہ عنوان :