کراچی‘ رینجرز کی کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار‘ مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

پیر 18 جون 2018 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کیں جس میں پانچ اہم ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق محمودآباد سے ملزم کامران پکڑا گیا۔ملزم غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے۔بریگیڈ اور فیروزآباد سے چار ملزمان گرفتار کئے جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :