عید پر پکنک کا شوق کئی جانیں لے گیا، 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی میں ساحل پر نہاتے 2نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے‘ٹھٹھہ میں چترال کا رضا کینجھر جھیل اور کراچی کا بلاول نہر میں ڈوب گیا‘ٹنڈو مستی میں روہڑی کینال میں نہاتے 2نوجوان بپھری لہروں کی نذر ‘سکھر میں خاتون کی لاش برآمد ہے

پیر 18 جون 2018 13:20

کراچی/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عید کے دوسرے روز پانی میں نہاتے 6 افراد بپھری لہروں کی نذر ہو گئے‘۔ سکھر میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔عید کے دوسرے روز متعدد گھرانوں کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ کراچی میں سینڈز پٹ کے ساحل پر نہاتے دو نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔ لواحقین کے مطابق ساحل پر کوئی لائف گارڈ ہی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ساحل پر تعینات لائف گارڈ کا موقف ہے کہ میں نہانے پر پابندی ہے، ڈوبنے والوں کو پانی میں نہیں جانا چاہیے تھا۔دوسرا افسوس ناک واقعہ ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں چترال کا رضا کینجھر جھیل اور کراچی کا بلاول کے ڈی نہر میں ڈوب گیا، دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ادھر خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں بھی روہڑی کینال میں نہاتے دو نوجوان بپھری لہروں کی نذر ہو گئے جبکہ سکھر میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :