غازی آباد میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا، ملزم گرفتار

پیر 18 جون 2018 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) غازی آباد کے علاقے میں شوہرنے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق غازی آباد کے رہائشی حامد نامی شخص کا اکثر اپنی بیوی ارم سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ رات جھگڑا ہونے پر حامد نے اس پرتشدد کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کے شوہر حامد کو حراست میں لے لیا۔مقتولہ کے ورثاء کے مطابق حامد نشئی ہے اور اکثر پیسے مانگتا تھا، اسی انکار پر تشدد کے بعد ارم کو قتل کیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کرقتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :