پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے تین فوجی جوان مکمل فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک

پیر 18 جون 2018 13:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے تین فوجی جوانوں کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابقجنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی ڈیرہ اسماعیل خان کے پولو گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف سمیت سول و فوجی افسران کی بڑی تعاداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان کی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں تینوں فوجی جوانوں کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔یاد رہے گزشتہ روز پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل کیا گیا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہوئے تھے ۔