Live Updates

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت (آج)ہوگی ،ْنوازشریف اور مریم نواز پیش نہیں ہونگے ،ْ استثنیٰ کی درخواست دائر کرینگے

ڈاکٹرز کلثوم نواز کی حالت کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں ،ْ نواز شریف اور مریم نواز کو ابھی لندن میں رکنا چاہیے ،ْشہباز شریف عمران خان کی دایت پی ٹی آئی کے وفد نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

پیر 18 جون 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) اسلام آباد کی ا حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت (آج)منگل کو ہوگی ،ْسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث پیش نہیں ہونگے ۔ تفصیلات کیمطابق اسلام آباد کی ا حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت (آج)منگل کو ہوگی ۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد نوازشریف کی جانب سے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا تھا ۔کیس کی سماعت (آج)منگل کو ہوگی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی پاکستان واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہوگی جس کی وجہ سے دونوں 19 جون کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور ڈاکٹرز کا خط بھی درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے فی الحال انہیں لائف سپورٹ مشین سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کلثوم نواز کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کلثوم نواز کی حالت کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں اور نواز شریف اور مریم نواز کو ابھی لندن میں رکنا چاہیے۔

دوسری جانب کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی اسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد نے بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات