ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا

پیر 18 جون 2018 13:00

ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکارہ سونالی بوس نے اپنی نئی فلم میں ابھیشیک بچن کو کام کی پیشکش کی تھی، فلم کا مرکزی کردار ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم ادا کریں گی جب کہ ابھیشیک بچن کو ان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ابھیشیک بچن کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھانے والی تھیں، تاہم اب خبریں یہ ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک کو فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔سابق ملکہ حسن کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ابھیشیک فلم میں کام کرنے کے بجائے کسی اور اچھی پیشکش کا انتظار کریں۔

متعلقہ عنوان :