ترک فضائیہ کی کرد باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی، 35جنگ جو ہلاک

پیر 18 جون 2018 12:50

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ترک فضائیہ کی کرد باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی میں 35جنگ جو ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں پینتیس مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر کے مطابق اس کارروائی کی وجہ سے اس باغی گروہ کے اعلی کمانڈروں کی ہلاکت کا امکان ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک میں موجود یہ باغی ملک میں سرحد پار کارروائیاں کرتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف عسکری کارروائی ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :