Live Updates

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ آج ہو گا

شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جون 2018 12:45

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ اتنے دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے باوجود بھی بیگم کلثوم نواز کی طبعیت میں تاحال بہتری نہیں آسکی۔ نواز شریف کے اہل خانہ نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

گذشتہ روز مریم نواز نے بتایا تھا کہ والدہ وینٹی لیٹر پرہیں ، ڈاکٹرز صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہے ۔ لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی۔وہ تاحال وینٹی لیٹر پرہیں اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔ اہلیہ کی عیادت کے لیے آئے نوازشریف نے دعاؤں کے لیےقوم کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورحسین نواز بھی والدہ کے لیے پریشان دکھائی دئیے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میری بھابھی بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہباز شریف نے بھی عوام سے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔یاد رہے کہ عید سے قبل مریم نواز اور نواز شریف لندن روانہ ہوئے اور کہا جا رہا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف لندن میں عید گزار کر واپس آ جائیں گے لیکن لندن پہنچنے سے قبل ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا۔

ندن میں نواز شریف اور مریم نواز کی ڈاکٹر سے طویل ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، وینٹی لیٹر سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زیادہ وقت بیگم کلثوم نواز کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف نے کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے باعث وطن واپسی بھی موخر کردی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات