Live Updates

عمران خان کی شخصیت کو کوئی خاتون نہیں بلکہ کیا نقصان پہنچا سکتا ہے ؟

عمران خان کے قریبی دوست شیخ رشید نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جون 2018 12:29

عمران خان کی شخصیت کو کوئی خاتون نہیں بلکہ کیا نقصان پہنچا سکتا ہے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے قریبی دوست شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیا ل ہے کہ ریحام خان کی کتاب وقت سے پہلے ہی ایکسپوز ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں تک ریحام خان کی کتاب سے عمران خان کو نقصان پہنچنے کا تعلق ہے تو کوئی بھی عورت عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، اگر کوئی چیز عمران خان کو نقصان پہنچا سکتی ہے تو وہ اس کے اپنے سیاسی فیصلے ہیں۔

عمران خان دہلی کی جامع مسجد کا امام نہیں ہے۔جب سیتا وائٹ کا کیس تھا اور عمران خان کے خلاف مہم چلی تھی تو اس مہم کے پیسے اسحاق ڈار نے دئے تھے۔یہاں بہت منافق قسم کے لوگ ہیں،حسین حقانی نے جب بے نظیر کے خلاف مہم چلائی تو ایک دن آصف زرداری نے مجھ سے پوچھا میں سیدھی بات کرتا ہوں میں نے ان کو بتا دیا کہ ایک دن نواز شریف نے میرے سامنے جعلی اور اصلی دونوں دستخط رکھے، مجھے دونوں میں کوئی فرق نہیں نظر آیا، اس وقت دو تین کروڑ روپے بہت ہوتے تھے تو بے نظیر کے خلاف یہ پیسے دے کر مہم جاری ہو گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے ۔ کتاب میں عمران خان سمیت ان کی قریبی ساتھیوں پر کئی گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات اسمگلنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان پر عائد کیے جانے والے الزامات کی وجہ سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کتاب میں موجود کئی انکشافات کا عمران خان کے سیاسی کیرئیر اور عام انتخابات 2018ء پر اثر پڑ سکتا ہے۔  لیکن شیخ رشید نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کوئی عور نہیں بلکہ خود ان کے سیاسی فیصلے ہی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات