Live Updates

کیا واقعی تحریک انصاف چوہدری نثار کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے جارہی ہے؟ فواد چوہدری کا اہم بیان آ گیا

چوہدری نثار کیساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمسٹ نہیں کی۔ اس حوالے سے ہر قسم کی اطلاعات غیر حقیقی، فرضی اور بے بنیاد ہیں،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 12:22

کیا واقعی تحریک انصاف چوہدری نثار کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے جارہی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تا ہم تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کیساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمسٹ نہیں کی۔ اس حوالے سے ہر قسم کی اطلاعات غیر حقیقی، فرضی اور بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ کے ساتھ اختلافات کے بعد عام انتخابات بطور آزاد امید وار لڑنے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے این اے 63میں مسلم لیگ ن کوفیورٹ قرار دے دیا ہے۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرچوہدری نثار کے جیتے کے چانسز50فیصد اور پی ٹی آئی کے 46فیصد ہیں،اگرچوہدری نثار آزاد الیکشن لڑتے ہیں توپھر پی ٹی آئی فیورٹ دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی سروے رپورٹ کے بارے تبصر ہ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018ء میں انتخابی حلقہ این اے 63ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نثار اور تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرورخان مدمقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری نثار کی کامیابی کے نمبرز 50فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان کے 46فیصد ہیں۔

اس حلقے میں باقی امیدواروں کیلئے ووٹرز اور سپورٹرزکی حمایت کا تناسب صرف 4فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کیلئے 50فیصد جیت کے چانسز اس وقت ہوں گے جب وہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔تاہم اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں توان کی جیت کا تناسب پی ٹی آئی کے مقابلے میں کم ہوجائے گا۔ لیکن اگر ن لیگ چوہدری نثار کی بجائے کسی اور امیدوار کو کھڑا کردیتی ہے توپھر بھی پی ٹی آئی کا امیدوار فیورٹ ہوجائے گا۔ واضح رہے سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے اپنے ایک سروے میں بتایا کہ پنجاب میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔۔۔پنجاب میں ن لیگکے جیتنے کے چانسز 52 فیصد ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات