Live Updates

عمران خان کے حریف سمجھے جانے والے شخص کی بیوی نے خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ عمران خان میں یہ جذبہ ہے کہ جو کام اس نے کرنا ہے وہ کرکے رہتا ہے چاہے اسکی اسے کوئی بھی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے"- نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا عمران خان پر تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 12:10

عمران خان کے حریف سمجھے جانے والے شخص کی بیوی نے خان کی تعریفوں کے پل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنے مخالفین پر کھلے عام تنقید کرتے ہیں۔2013کے انتخابات کے بعد عمران خان نے جب الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا تو اس الزام کی زد میں کئی لوگ آئے۔عمران خان نجم سیٹھی پر بھی اکثر تنقید کرتے تھے۔تاہم نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران جگنو محسن کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ عمران خان میں یہ جذبہ ہے کہ جو کام اس نے کرنا ہے وہ کرکے رہتا ہے چاہے اسکی اسے کوئی بھی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے۔اور میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہیں۔اور میرے خیال سے تنقید بھی اپنی جگہ کرنا چاہئیے لیکن لیڈر شپ کو ایماندار ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

اور لیڈر شپ بہت مشکل سے دیہائیوں کے بعد بنتی ہے۔تو جو ان کی خامیاں ہیں وہ ذہن میں ضرور رکھیں۔لیکن ان کی خوبیوں سے سکیھیں ۔دوسری طرف عمران خان عام انتخابات میں جیت کے لیے بھی پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے۔اور وہ الیکشن میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جو کہ ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات تصور کیے جا رہے ہیں۔

5 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوجکی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات