سینئر صحافی مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر شجاعت بخاری کا قتل بھارت کی جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘میر محمد یونس

اقوام ِ عالم فوری طور پر نوٹس لے کر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے ،ْ مقبوضہ کشمیر میں صحافی غیر محفوظ ہیں

پیر 18 جون 2018 12:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ممبر کشمیر کونسل میرمحمد یونس نے کہا کہ سینئر صحافی مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر شجاعت بخاری کا قتل بھارت کی جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، اقوام ِ عالم فوری طور پر نوٹس لے کر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے ،ْ مقبوضہ کشمیر میں صحافی غیر محفوظ ہیں ، بھارت تحفظ دینے کے بجائے ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے ! ڈاکٹر شجاعت بخاری کے خاندان کے ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت ہر فورم پر جدوجہد کیلئے تیار ہیں ۔

میر محمد یونس نے کہا کہ چاند رات کو سینئر صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری کو دِن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کرنا دراصل بھارت کے سوچے سمجھے منصوبے میں شامل تھا کیونکہ شجاعت بخاری نے انسانی حقوق کی رپورٹ کو ٹویٹ کرکے کشمیریوں کی آواز کو اجاگرہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کو بھارت نے دبادیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شجاعت بخاری کی قربانی رنگ ضرور لائے گی ، نیشنل انٹرنیشنل سطح پر ڈاکٹر شجاعت بخاری کی کوششوں کو اجاگرہ کرنے کیلئے احتجاج اور جلسے جلوس بھی کریں گے ۔

اُنہوں نے مسقط عمان کی سب سے بڑی مسجد قابوس مسجد میں عید الفطر کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر شجاعت بخاری کی شہادت پر خصوصی دعاکا انعقاد بھی کیا جس میں عمانی ، انڈین ، پاکستانی اور آزادکشمیر کے مسلمانوں نے خصوصی دعا بھی مانگی جبکہ دیگر شہید ہونے والے کشمیریوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی۔