اکشے کمار کی فلم’گولڈ‘ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل مونی رؤے مرکزی کردار ادا کریں گی

پیر 18 جون 2018 12:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی برطانوی سامراج پر مبنی فلم ’گولڈ‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں نئے چہروں کو خوب پزیرائی دی جارہی ہے وہی کچھ پٴْرانے چہرے ایسے بھی ہیں جن کی اداکاری کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کا شمار بھی انہیں لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ ٹوائلٹ اور پیڈمین جیسی سماجی مسائل پر مبنی کہانی کے ساتھ فلموں میں نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر برطانوی سامراج پر مبنی فلم ’گولڈ‘ کے ساتھ آرہے ہیں جس کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس کی کہانی برصغیر پر تسلط برطانوی حکومت کے ترانے پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے جاری کردہ 54 سیکنڈ کے ٹیزر میں برطانوی ترانہ شروع ہونے کے بعد بتایا گیا کہ اس ترانے کو سن کر آپ کو کیا لگتا ہے،200 سال تک ہم برطانوی قومی ترانے کے لئے کھڑے ہوتے رہے ہیں جب کہ ایک آکیلے آدمی کے خواب نے انگریزوں کو ہمارے قومی ترانے کے لئے کھڑا نہیں کردیا۔

واضح رہے کہ ریما کگتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گولڈ‘ کی کہانی جاوید اختر نے تحریر کی ہے اور فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل مونی رؤے مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :