رنبیر کپور نے تنقید کرنے پر سلمان خان کو کرارا جواب دیدیا

مجھے معلوم ہے فلم سنجو میں میرے کردار کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے گا‘رنبیر کپور

پیر 18 جون 2018 12:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے تنقید کرنے پر سلمان خان کو کرارا جواب دے دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے سلمان خان کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لیجنڈ کی زندگی پر بنی فلم میں وہ اپنا کردار خود ادا نہیں کرتا بلکہ اس کردار کو کوئی دوسرا اداکار نبھا کر پوری انڈسٹری کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ایسا پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور نے بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ فلم سنجو میں میرے کردار کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے گا کیوں کہ شائقین میری اداکاری کا موازنہ سنجے دت کی شخصیت سے کریں گے اس لیے میں نے اس کردار کی ادائیگی کے لیے سخت محنت اور ریہرسل کی ہے تاکہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے رنبیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :