Live Updates

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ‘الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم این اے 220 سے شاہ محمودقریشی کے حق میں دستبردار،ملکرالیکشن لڑنے کا اعلان تحریک انصاف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے جہدوجہد کررہی ہے پی ٹی آئی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے آج سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں کراچی کو کچراخانہ بنادیا آج اگر کراچی میں امن ہے تو رینجرز کی وجہ سے ہے‘ شاہ محمود قریشی

پیر 18 جون 2018 11:40

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم این اے 220 سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہو گئے اور الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے اور الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق ہو گیا ،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم این اے 220 سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے جہدوجہد کررہی ہے پی ٹی آئی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے آج سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں کراچی کو کچراخانہ بنادیا آج اگر کراچی میں امن ہے تو رینجرز کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے مک مکا کی سیاست کی آج بھٹو والی پیپلزپارٹی نہیں یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا سندھ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ اور پاکستان کے حالات کی بڑی فکر ہے وہ یہاں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے نہیں بلکہ حالات بدلنے اور رجعت پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے عوام سے کہا کہ اس جہدوجہد میں جو میرا ساتھ دیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے میرا مقابلہ کرنے کیلئے حامد سعید کاظمی کو کہا کہ پیسے دونگا تم مخدوم کے خلاف الیکشن لڑوں مگر حامد سعید نے آصف زرداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خاندان کو تقسیم کیا گیا ارباب غلام رحیم کے خاندان کو تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے سر کٹ تو سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں ہمارے لوگوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لوگوں کے واٹر کورس بند کردیے گئے انہوں نے کہا ظالموں خدا کا خوف کرو اللہ کی پکڑ سے ڈرو۔اس سے قبل جلسے عام سے جی ڈی ای کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دی جائے گی عوام سندھ میں پیپلزپارٹی سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ جی ڈی ای سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے انشا اللہ عوام کو الیکشن میں سرپرائز دینگے جلسے عام سے سابق ایم این اے لال مالھی جی ڈی ای کے رہنما فقیر جادم منگریو وغیرہ نے بھی خطاب کیا عمرکوٹ میں تحریک انصاف نے بھرپور سیاسی پاور شو کیا جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شاہ محمود قریشی کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا شاہ محمود قریشی آج دن میں تھر کے لیے روانہ ہوجائے گئے تھر میں مختلف گاوٴں گوٹھوں میں شاہ محمود قریشی مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات