کھدائی کرنے والوں کو متروکہ گھر سے سونے سے بھرا برتن مل گیا
امین اکبر اتوار 17 جون 2018 18:22
کمپر ، فرانس میں کھدائی کرنےو الے مزدوروں کی ٹیم اس وقت خوشی سے بے حال ہو گئی جب انہیں مغربی فرانس میں ایک غیر آباد گھر سے سونا مل گیا۔
فرانس، پونٹ-ایون میں برٹنی ٹاؤن کے ایک گھر پر مذکورہ ٹیم کے کارکنوں کو سیسے کا بنا ہوا ایک کنٹینر ملا۔ بیٹیسول کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ لارینٹ لی بیہان نے اس ہفتے کے اختتام پر بتایا کہ پہلے تو اس کنٹینر کو انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے کسی توپ کے گولے کا شیل سمجھا لیکن جب انہوں نے اسے ہلایا تو اس میں سے سکوں کی آواز سنائی دی۔
(جاری ہے)
مقامی فرانسیسی اخبار کے مطابق مذکورہ سکوں کی حالیہ قیمت کو دیکھتے ہوئے اسں کا اندازہ ایک لاکھ یوروز (118,000 ڈالرز) سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
فرانسیسی قانون کی رو سے ملنے والے خزانے کو دو برابر حصوں (50-50) میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے ایک حصہ خزانہ ڈھونڈنے والے اور دوسرا حصہ اس شخص کو ملے گا جس کی ملکیتی زمین سے وہ خزانہ ملے گا۔
لی بیہان کے مطابق اس گھر کا مالک اس خزانے کی موجودگی کا جان کر قطعاً حیران نہیں ہوا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ اس کے دادا سکے جمع کرنے کے شوقین تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.