دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ،3 جوان شہید

پاک فوج کی بروقت کارروائی نے حملے کو ناکام بنا دیا ،جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، آئی ایس پی آر

جمعہ 15 جون 2018 21:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جسے پاک فوج کی بروقت کارروائی نے حملے کو ناکام بنا دیا ،جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جسے پاک فوج کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا،جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 فوجی جوان شہید ہوئے ،شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں ۔