این اے 130،ن لیگ اورپی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا
تحریک انصاف کے شفقت محمود 48 فیصد اور مسلم لیگ ن کے مہراشتیاق کی جیت کا تناسب 47 فیصد ہے، جوجماعت ووٹرز کوگھروں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی وہ جیت جائے گی۔ سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کی سروے رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس حلقے کو بھی محفوظ نہ سمجھے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن 47 اورتحریک انصاف 48 فیصد کا مقابلہ ہے یعنی اس حلقے میں بھی مقابلہ برابر ہے۔اس حلقے میں دوبار سروے کروائے گئے ۔
لیکن رزلٹ وہی آرہے ہیں۔اس حلقے میں ایک ہی بات اہم ہے کہ جوالیکشن والے دن اپنے ووٹرکونکالنے میں کامیاب ہوگیا وہ جیت جائے گا۔حلقے میں ووٹرز کونکالنے کیلئے کسی بھی جماعت کی متحرک مشینری بہت اہم ہوگی۔انہوں نے اپنی ایک اورسروے رپورٹ کے بارے بتایاکہ الیکشن 2018ء میں انتخابی حلقہ این اے 63ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نثار اور تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرورخان مدمقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری نثار کی کامیابی کے نمبرز 50فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان کے 46فیصد ہیں۔ اس حلقے میں باقی امیدواروں کیلئے ووٹرز اور سپورٹرزکی حمایت کا تناسب صرف 4فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کیلئے 50فیصد جیت کے چانسز اس وقت ہوں گے جب وہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔تاہم اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں توان کی جیت کا تناسب پی ٹی آئی کے مقابلے میں کم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.