میئر کراچی وسیم اختر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بند کرے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

جمعہ 15 جون 2018 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ پی ایس 111 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اورضلع شرقی کے صدر و امیدوار برائے حلقہ 242قومی اسمبلی اقبال ساند نے اپنے مشترکہ بیان میں کے ایم سی کی جانب سے کراچی سے پی پی پی کے جھنڈے اتارنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کا رونا رونے والے اگر کراچی کیلئے کوئی کام کرتے تو آج لوگوں کے دلوں میں زندہ ہوتے مگر انہوں نے کراچی کو دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی لپیٹ میں دھکیلا اور کراچی میں صف ماتم بچھانے اور اس کی رونق کو بے رونق کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کے بجائے ترقی کرنے والوں اور ترقی چاہنے والوں کی دشمن ہے جن کا مقصد کراچی کی عوام کوصرف اور صرف اذیت پہچاناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایمرجنسی کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر کو یہ اسنارکل نہیں مل سکتی مگر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سرکاری مشینری کا بجا استعمال جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم اپنے کئے کی سزا بھگت رہی ہے اور ہوس بختہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی اس گھلوانی سازش سے باز رہے اور کسی صورت ایم کیو ایم کی غندہ گردی اور دھونس دھاندلی کی سیاست کو قبول نہیں کریگے۔