شمالی وزیرستان : دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ

پاک فوج نے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے،حملے میں ایک حوالدار سمیت2 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 19:39

شمالی وزیرستان : دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ
شمالی وزیرستان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2018ء) : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،شہداء میں ایک حوالدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کردیا۔ حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ جبکہ جوابی کاروائی میں پاک فوج نے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔