نواب ثناء اللہ خان زہری کا بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا اورنیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 15 جون 2018 19:55

نواب ثناء اللہ خان زہری کا بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا اورنیک ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) چیف آف جھا لاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،اپنے جاری کردہ بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ماہ مقدس میں قوم بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کرے، بیگم کلثوم نواز پارٹی کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں ہیں انہوں نے کڑے وقت میں پارتی کا ساتھ دیا ہے انکی پارٹی کے خدمات نا قابل فراموش ہیں ،نواب ثناء اللہ زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔