پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ،بحیثیت قوم پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی

جمعہ 15 جون 2018 19:54

پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ،بحیثیت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) چیئرمین سینٹ آف پاکستان میر محمد صادق سنجرانی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تمام مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے اورتاقیامت پائند آباد ہے بحیثیت قوم پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں پاکستان میں امن و استحکام و ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہواجس کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ مستقبل میں ایک روشن مضبوط و ترقی یافتہ پاکستان دنیا میں ایک مثالی ملک کے طور پر ابھرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے ہی عوام کی خوشحالی وابستہ ہے آخر میں انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔