سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرنے کے لئے پی آئی اے پشاور نے جعلی ڈگری ہولڈر ملازمین ، افسران کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی

جمعہ 15 جون 2018 19:09

ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرنے کے لئے پی آئی اے پشاور نے جعلی ڈگری ہولڈر ملازمین ، افسران کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہے جبکہ جن ملازمین اور افسران کی جانب سے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کی گئی ہے ان کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہے سپریم کورٹ نے مختلف ائیر لائنز میں جعلی ڈگریوں کے حوالے سے نوٹس لیاتھا اور ائیر لائنز کے حکام کو طلب کیاگیاتھا سابق ادوار میں پی آئی اے میں بھرتی ہونے والے بعض ملازمین ، ائیر ہوسٹز کی ڈگریاں جعلی ہیں ۔

(جاری ہے)

اب تک ڈھائی سو سے زائد ملازمین اور افسران اور ائیر ہوسٹزکو برطرف کیاجا چکا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام اسٹیشنوں سے ایسے ملازمین اور افسران کی تفصیلات طلب کی تھی جن کے کیسز یا تو عدالتوں میں زیر سماعت ہے یا انہیں عدالتوں سے حکم امتناعی ملی ہو ئی ہے۔ پی آئی اے پشاور میں جعلی ڈگری کے ہو لڈر ائیر ہوسٹز ، ملازمین اور افسران کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرنے کے لئے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہے۔