آئندہ عام انتخابات میں گورنر خیبرپختونخوا کے بیٹے سمیت بیوی ، چچا بھتیجا ، بھائی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

جمعہ 15 جون 2018 19:09

آئندہ عام انتخابات میں گورنر خیبرپختونخوا کے بیٹے سمیت بیوی ، چچا بھتیجا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات میں گورنر خیبرپختونخوا کے بیٹے سمیت بیوی ، چچا بھتیجا ، بھائی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں صوبے کے بڑے بڑے خاندانوں نے اپنی اولا دکو بھی انتخابی میدان میں اتروا دیا ہے جنہوں نے اپنی انتخابی سیاست شروع کردی ہیں ۔ ان خاندانوں کے کم از کم دواولادیں پچیس جولائی 2018کو ہونے والے آئندہ ممکنہ انتخابات میں حصہ لینگے ۔

پاکستان میں خاندان اورموروثی سیاست کی جڑیں بڑی گہری ہیں انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کی گئی ہیں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کے صاحبزادے فرحان اقبال جھگڑا ، اے این پی کے حاجی غلام احمدبلو ران کے بھتیجے ہارو ن بشیر بلور، قومی اسمبلی سے شوہر بیوی ارباب عالمگیر ، عاصمہ عالمگیر، قومی وطن پارٹی سے آفتاب احمد خان شیرپائو اوران کے صاحبزادے اوران کے صاحبزادے سکندر شیر پائو ، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور انکے بھائی عاقب جاوید ، سمیت دیگر صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شخصیات کے بیٹے ، بہو وغیرہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دیر سے جنرل نشستوں پر اور چترال سے جنرل نشستوں پر خواتین حصہ لے رہی ہیں ۔ انتخابات میں نزدیکی خونی رشتوں کے علاوہ دور کے خونی رشتے بھی حصہ لے رہے ہیں چچا زاد،ماموں زاداورکزنز بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے بیٹے محمدابراہیم خٹک اوران کے داماد عمران خٹک بھی میدان میں اتر چکے ہیں ایک ہی خاندان کے ایک ہی قوم کے تعلق رکھنے والے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت سے ہیں جبکہ بعض رشتہ دار ، بھائی اور خونی رشتے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں ۔