اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کرنا خوش آئند ہے، حافظ محمد سعید
جمعہ 15 جون 2018 19:09
(جاری ہے)
جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے جن مظالم کا ذکر کیا گیا ہے حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں۔
روزانہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور سازش کے تحت ان کی املاک برباد کی جارہی ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کشمیر میں جتنے لوگوں کو شہید کرتے ہیں اس سے زیادہ تحریک آزادی میں شامل ہو جاتے ہیںلیکن اس کے باوجود بھارتی فوج ظلم و بربریت سے باز نہیں آرہی۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹ جاری کرنے کے بعدبھارت سرکار پر دبائو بڑھائے کہ وہ آٹھ لاکھ غاصب فوج کو کشمیر سے نکالے اور یو این کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ جونہی منظر عام پر آئی اور کشمیری اخبار رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسے حقائق پر مبنی قرار دیا بھارتی فورسز اہلکاروںنے گولیاں مارکر انہیں قتل کر دیا اور سازش کے تحت اس دہشت گردی کا الزام کشمیری مجاہدین پر لگایا جارہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج ایسی مذموم حرکتوں کے ذریعہ تحریک آزادی کو بدنام اور کشمیری عوام کے دلوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن اس کی یہ کوششیں ان شاء اللہ اب بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ بھارتی فوج اور حکومت کشمیریوں کی مضبوط تحریک آزادی سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ دہشت گرد بھارت کی کشمیر میں شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں آواز بلند کرے۔ کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ گزر چکا۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنا محاسبہ کرے۔اپنے دلوں میں تقویٰ اور آخرت کا خوف پیدا کیا جائے۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ہمیں اسلام دشمن قوتوں کے مقابلہ میں صبرو استقامت کا پہاڑ بن کر میدان میں کھڑے ہونا ہے۔ مسلمان غفلت ترک کر دیں ‘ نمازوں کی پابندی کریں اور نبوی منہج کے مطابق دین اسلام کے تحفظ کیلئے قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان اپنے گھروںمیں اسلامی نظام کے نفاذ کا پختہ عہد کریں۔مسلمانوں کے لباس، کلچر، وضع قطع، سیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل کتاب و سنت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر مسلمان دین اسلام پر عمل شروع کریں اور قرآن و سنت سے غافل نہ ہوں تو حالات میں بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ہمارے معاشروں،ملکوں کا رنگ اسلامی بنے گا توملک امن و امان کا گہوارہ بنے گا۔انہوںنے کہاکہ عیدالفطر کے موقع پر ورثاء شہداء ، بیوگان، اسیران، زخمیوں اور لاچار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میںشریک کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.