پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا کی رہائش گاہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

جمعہ 15 جون 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا کی رہائش گاہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شرکت کی ، تقریب میں بیگم کلثوم نوازکی صحت بابی کے لئے دعاکرائی گئی جبکہ جمعتہ الودع کے اجتماعات میں بھی کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرائی گئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے گھروںمیں بھی خاتون قائد کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں کی ہیں، ڈاکٹر زمردیاسمین نے اپیل کی ہے کہ آج عید الفطر کی نماز کے موقع پربھی کلثوم نواز کی شفا کاملہ کے لئے دعا کی جائے،اس موقع پر ڈاکٹر زمردیاسمین نے کہا ہے کہ آمریت کے خلاف پہلی آوازکلثوم نواز نے بلند کی ،انہیں کی جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، کلثوم نوازنے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے ، پوری قوم کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے ۔