پاکستان مسلم لییگ ن کو کنارے پر لگانے کے خواب دیکھنے والے خود کنارے پر پہنچ جائینگی ، سردار شہزاد عاصی

جمعہ 15 جون 2018 19:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار شہزاد عاصی نے کہا ہے پاکستان مسلم لییگ ن کو کنارے پر لگانے کے خواب دیکھنے والے خود کنارے پر پہنچ جائینگے انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پی ایم ایل ن کے رہنماؤں چاچا طاری،دلاور خان،زاہدممتاز شورو،یامین عباسی، ایڈوکیٹ یوسف خان سمیت دیگر رہنماؤں ،کارکنان و معززین شہریوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت اور قبل ازیں افطار ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :