سکھر:رمضان المبارک کی طرح سکھر کے شہری عید بھی گندگی میں منائینگے

بلدیہ اعلی سکھر کے دعوے بے سود ثابت ،شہریوں میں تشویش کی لہر،کروڑوں ،لاکھوں روپے خرچ کے بعد بھی شہر میں صفائی کے انتظامات ناقص دیکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کا اظہار خیال

جمعہ 15 جون 2018 19:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) رمضان المبارک کی طرح سکھر کے شہری عید بھی گندگی میں منائینگے۔ بلدیہ اعلی سکھر کے دعوے بے سود ثابت ،شہریوں میں تشویش کی لہر،کروڑوں ،لاکھوں روپے خرچ کے بعد بھی شہر میں صفائی کے انتظامات ناقص دیکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے بلند وبانگ دعو? بے سود ثابت ہورہے ہیں شہر کے تجارتی،کاروباری و رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے گندگی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا کاسامنا ہے شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر بلدیہ سکھر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک کی طرح لگتا ہے ہمیں عید بھی گندگی میں گذارنی پڑیگی مئیر سکر دعوئے تو کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کراسکتے جس کی وجہ سے صفائی کا کاعملہ من مانیوں مصروف دیکھائی دیتا شہر کی شاہراہ تو صاف کی جا جارہی ہیں لیکن گلیوں ،محلوں میں موجود گٹروں نالیوں کچہرے کی صفائی نہیں ہو رہی ہے سکھر کے شہریوں نے بالا حکام سے سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :