عیدالفطراللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے روزے کا انعام ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ

جمعہ 15 جون 2018 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ عیدالفطراللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے روزے کا انعام ہے،ماہ رمضان کا بھی اصل پیغام تقویٰ کے ساتھ اللہ اوراس کے رسول ? کے تمام احکامات پرزندگی کے ہردائری میں نافذکرنا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی یقینی ہوسکے۔

اپنی تمام خواہشات شریعت کے تابع کرنی ہیں،جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ روزے ودیگر عبادات کی اورپوری زندگی رب تعالیٰ کو راضی رکھنے کی خاطررمضان کی طرح گذاری وہ کامیاب ہوگیا۔عیدالفطرکے پرمسرت موقعے پرجاری کردہ اپنے پیغام میں ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے مزید کہاکہ عیدکے پرمسرت لمحات میں اپنے رشتہ داروں سمیت معاشرے کے مظلوم بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن قوم عہد کرنا چاہئے کہ وہ اسلامی وخوشحال پاکستان کے لیے انتخابات میں پچیس جولائی کو صادق وامین نمائندوں کوکامیاب بنائیں گے تاکہ بانی پاکستان قائداعظم ? کا اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔صوبائی امیرنے کہا کہ عیدسعید کے مبارک لمحات میں وطن عزیزکی سلامتی واستحکام کے ساتھ پورے عالم اسلام خاص طورپر امریکہ میں قید مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی فلسطین، کشمیر،روہنگیا سمیت مظلوم مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعا?ں میں یاد رکھا جائے۔ #