نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے باقی ماندہ کام کو منظم انداز میں تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے اور عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کی ہدایت کردی

جمعہ 15 جون 2018 19:03

نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے پشاور بس رپیڈ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) نگران وز یراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے باقی ماندہ کام کو منظم انداز میں تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے اور عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو اور عوام بھی ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہ ہوں انہوں نے منصوبے کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ کرنے اور مسائل کم کرنے میں معاونت کی یقینی دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منصوبے کے بارے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں بی آر ٹی کے فیچرز اور تینوں ریچز میں کام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ بعض مقامات پر مشکلات کے با وجود منصوبے کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے منصوبے کا ریچ ون جولائی کے آخر تک اور ریچ ٹو اگست کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا ریچ تھری میں بی آر ٹی کوریڈور سو فیصد مکمل ہے جبکہ مخلوط ٹریفک لینز کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے دوست محمد نے منصوبے میں مخصوص افراد کیلئے سہولت یقینی بنانیکی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے ممکنہ ڈینگی لاروا اور اس نوعیت کی دیگر بیماریوں کے پیشگی تحفظ کے طور پر گھڑھے وغیرہ بند کرنے اور با قاعدگی سے سپرے کرنے کی ہدایت کی انہوں نے بطور خاص عید کے ایام میں ٹریفک کی روانی بر قرار رکھنے اور آلودگی کم سے کم سطح پر لانے کی بھی ہدایت کی ۔