سکھرمیں پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی وکٹیں گرانا شروع کردیں

جمعہ 15 جون 2018 19:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سکھرمیں پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی وکٹیں گرانا شروع کردیں کئی کارکنان ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ، پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھرمین پچیس جولائی کوہونیوالے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے جوڑتوڑشروع کردی ہے اوراس نے پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی کارکنان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرلیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے شہبازکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ اور میئر سکھر ارسلان شیخ کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پیپلزشپارٹی میں شامل ہو ئے ہیں اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینٹر اسلام الدین شیخ نے ان کا پیپلزپارٹی میں شمو لیت پر خیرمقدم کیااور اس موقع پر ملک کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے واپس آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتاعمران خان کی شخصیت پر کیا بات کی جائے اس کا تو کوئی مزاج ہی نہیں ہے۔