گورنرسندھ محمد زبیر عید کی نماز گلشن جناح میں ادا کریں گے

جمعہ 15 جون 2018 19:03

گورنرسندھ محمد زبیر عید کی نماز گلشن جناح میں ادا کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر ہفتہ 16جون صبح آٹھ بجے گلشن جناح سابقہ پولو گراؤنڈ میں نماز عید الفطر اداکریں گے بعدازاں گورنر سندھ صبح ساڑھے نوبجے سے گیارہ بجے تک مسلح افواج کے سینئر افسران ، مسلم ممالک کے سفارتکاروں ، علماء، سول وملٹری افسران اور عمائدین شہر سے گورنر ہاؤس میں عید ملیں گے۔