آئی جی سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد ،تازہ دم پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

جمعہ 15 جون 2018 19:01

آئی جی سندھ کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد ،تازہ دم پولیس کے دستے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد کے موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،بعداذاں آئی جی سندھ کی زیر صدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز ٹریفک، سی ٹی ڈی، سندھ،کراچی رینج،اسپیشل برانچ کرائم برانچ کے علاوہ ہیڈکوارٹرز سندھ، اسٹیبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی، ٹریننگ،سی آئی اے کرچی کے ڈی آئی جیز سمیت زونل ڈی آئی جیز کراچی اورڈائریکٹر پریس سی پی او نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اس موقع پر محکمہ پولیس سندھ کے تحت جاری جملہ امور وپروجیکٹس سمیت تمام تر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دیئے۔