ْپی ایس پی 2018کے عام انتخابات میں سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی ،مصطفی کمال

جمعہ 15 جون 2018 19:01

ْپی ایس پی 2018کے عام انتخابات میں سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی 2018,کے عام انتخابات میں سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ پی ایس پی کافکر و فلسفہ امن و آشتی پر مبنی ہے۔ وہ پاکستان ہاؤس میں حیدرآباد سے آئے ہوئے امیدوران سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا سفر جدوجہد کا سفر ہے جو مظلوم،محکوم عوام کے لئے ہے،پی ایس پی کی جدوجہد تفریق رنگ ونسل سے پاک ہے جس میں پنجابی،پشتون،سندھی،بلوچ، سرائیکی سب ہی شامل ہیں اورحیدرآبادپی ایس پی کا شہرہے یہاں کے غیورعوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحدہیں اور عام انتخابات میں پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر بھاری اکثریت میں مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ حیدرآباد کا شہر پی ایس کے چاہنے والوں اور متوالوں کا شہر ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اقتدار کے حصول کے لیے سیاست نہیں کر رہی بلکہ ہمارا مقصد عوام خدمت کرنا اولین ترجیح ہے لہذا پی ایس پی کے پیغام گھر گھرگلی گلی محلے محلے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی زمہ داران بھی موجود تھے۔