خضدار میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت 4افراد جاںبحق ،خواتین اور بچے سمیت 10سے زائد افراد زخمی

جمعہ 15 جون 2018 18:42

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت 4افراد جاںبحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خضدار کے علاقے باغبانہ کے قریب مسافر بس اور کار میں ٹکر کے باعث خاتون سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے جب کہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے لیویز نے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع ملتے ہی م ڈپٹی کمشنر خضدار اور فرنٹیئر کور کے اعلی حکام جائے ٹیچنگ اسپتال پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کی ہدایت کی زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہے ۔