این اے 63 کا انتخابی معرکہ، مسلم لیگ ن فیورٹ قرار
این اے 63 میں ن لیگ کے چوہدری نثار اورپی ٹی آئی کے غلام سرورمدمقابل ہوں گے، اگرچوہدری نثار آزاد الیکشن لڑتے ہیں توتحریک انصاف فیورٹ ہوجائے گی۔ سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کی سروے رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کیلئے 50فیصد جیت کے چانسز اس وقت ہوں گے جب وہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔تاہم اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑتے ہیں توان کی جیت کا تناسب پی ٹی آئی کے مقابلے میں کم ہوجائے گا۔
لیکن اگر ن لیگ چوہدری نثار کی بجائے کسی اور امیدوار کو کھڑا کردیتی ہے توپھر بھی پی ٹی آئی کا امیدوار فیورٹ ہوجائے گا۔ واضح رہے سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے اپنے ایک سروے میں بتایا کہ پنجاب میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔۔پنجاب میں ن لیگ کے جیتنے کے چانسز 52 فیصد ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے 39فیصد ووٹ لے گی تا ہم حیران کن بات یہ ہے کہ 2013 کے انتخابات میں جب پنجاب میں سروے کیا گیا تو ان سروے رپورٹس کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کے جیتنے کے چانسز 28فیصد تھے۔اور ن لیگ کے جینے کے چانسز60 فیصد تھے۔تو اگر پنجاب میں 2018کے سروے کا 2013 کے سروے سے موازنہ کریں تو میرے خیال سے ن لیگ کی یہاں پوزیشن کمزور ہوئی ہے جب کہ تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے تاہم ابھی بھی ن لیگ مضبوط ہے۔ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پوزیشن بہت کمزور ہے جب کہ دیگر پارٹیوں کے جیتنے کے چانسز 8فیصد ہیں۔تاہم 25جولائی تک حالات بدل سکتے ہیں اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 25جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن میں جیتنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں اور امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.