عید الفطر کے موقہ پر عوام کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلا نے کا بڑا منصوبہ ناکام

دکان سے درجنوں مردہ مرغیاں برآمد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیاں برآمد کر کے دکان سیل کی دی

جمعہ 15 جون 2018 18:38

عید الفطر کے موقہ پر عوام کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلا نے کا بڑا منصوبہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) عید الفطر کے موقہ پر عوام کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلا نے کا بڑا منصوبہ ناکام دکان سے درجنوں مردہ مرغیاں برآمد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیاں برآمد کر کے دکان سیل کی دی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ملک پور کے علاقہ میں عیدالفطر کے موقہ پر عوام کو مردہ مرغیاں کھلا نے کا بڑا منصوبہ اہل علاقہ نے ناکام بنا دیا شہری مرغی کا گوشت لینے دکان پر تو قصاب نے اس کے سا منے مرغی ذبح کر کے ڈرمی میں پھینک دی اور وہاں سے پہلے سے پڑی ہو ئی مردہ مرغی نکال اسکی کھال اتارنے لگا تو خریدار کو شک گزرا تو وہ گوشت لینے سے انکار کر تا ہوا چلا گیا اور فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیصل آباد دفتر فون کر دیا فوڈ اتھارٹی ٹیم جب موقہ پر پہنچی تو دکاندار قصاب موقہ سے فرار ہو گیا تیم جب دکان کی تلاشی لی تو درجنوں مردہ مرغیاں برآمد ہو ئیں جو عید کے موقہ پر علاقے کی عوام کو کھیلا ئی جا نی تھی فوڈ اتھارٹ نے کاروا ئی کر تے ہو ئے دکان سیل کر دی اور مقدمہ درج کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :