شہدائے قوم کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری اجتماعی قومی ذمّہ داری ہے ‘حسن عسکری
عید الفطر ایک ماہ کی ریاضت اور عبادت کے بعد اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام اور تحفہ ہے‘عید الفطر کا دن مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک کے بعد محبت اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لیکر آتا ہے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاعیدالفطر کے موقع پر پیغام
جمعہ 15 جون 2018 18:27
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں ، یتیموں، بیواؤںاور بے سہارا افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیئے۔
مستحق اور بے سہارا افراد کو عیدکی خوشیوں میں شریک کر کے ہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عید کی خوشی کے موقع پر غریب اور پسے ہوئے طبقات کو ہرگز بھولنا نہیں چاہیے جو ہماری توجہ اور مدد کے منتظر ہوتے ہیں۔ہمیں چائیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دیں۔ آج کے دن ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شہدائے قوم کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری اجتماعی قومی ذمّہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیںیک جان دو قالب ہوکر اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں۔ آج ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.