گھر پر شیر رکھنے کا معاملہ ، آفریدی کیخلاف تحقیقات شروع

شیر میرا نہیں ،دوست چند گھنٹوں کیلئے ان کے گھر لایا تھا،سابق کپتان

جمعہ 15 جون 2018 18:27

گھر پر شیر رکھنے کا معاملہ ، آفریدی کیخلاف تحقیقات شروع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) محکمہ وائلڈ لائف نے گھر پر شیر رکھنے کے معاملے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔شاہد خان آفریدی کو شیر گھر پر لاکر تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا ،محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ شیر ان کا نہیں ،دوست چند گھنٹوں کیلئے ان کے گھر لایا تھا، وہ جانوروں سے انس رکھتے ہیں ،شیر کے گلے میں زنجیر احتیاطا ڈالی ہے۔

شاہد آفریدی کی وضاحت پر محکمہ وائلڈ لائف کے کنزرویٹو آفیسر تاج شیخ کا کہنا تھا کہ شیر ان کا تھا یا نہیں ،ان کے گھر کیوں لایا گیا گھر میں زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ شاہد آفریدی کی تصویر پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔