Live Updates

تحریک انصاف اوکاڑہ سے آئے کارکنان کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج

ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں پارٹی وفاداروں کو ووٹ دیں،مظاہرین کا مطالبہ

جمعہ 15 جون 2018 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 189اوکاڑہ سے آئے ہوئے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا،کارکنان نے نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں پارٹی وفاداروں کو ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش گاہ کے باہر اوکاڑہ سے آئے پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا، حلقہ پی پی 189اوکاڑہ سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ارشد سوہنا کو ٹکٹ نہ دیئے جانے پر انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا، ارشد سوہنا نے کہا کہ میں نے کئی سال سے پارٹی کیلئے کام کیا ہے لیکن چند روز قبل پارٹی میں آئے رکن کو ان پر ترجیح دی گئی اور ٹکٹ دیا گیا جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں، کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں بلکہ پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات