چوہدری نثارکا کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئےنیک خواہشات کاپیغام
بیگم کلثوم نوازبیماری کا بڑی ہمت سے مقابلہ کررہی ہیں، دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ن لیگی سینئررہنماء چوہدری نثارکا سابق وزیراعظم نوازشریف کوعیادت کا پیغام
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 17:04
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلدمکمل صحت یابی کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔
اسی طرح چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کلثوم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری تمام دعائیں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔اللہ ان کو شفا کاملہ عطا فرمائے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے ،ْاللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت اور زندگی عطا فرمائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ماضی میں جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔ مزید برآں شہباز شریف نے عوام سے جمعہ کے اجتماعات میں بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئےجمعتہ الواداع پر خصوصی دعائیں کی جائیں ۔اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْجہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کرنے کے بعد کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد سابق خاتون اول کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ لندن میں لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھے ہسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ہسپتال سے روانہ ہوئے۔ روانگی کے وقت مریم نواز آبدیدہ تھیں۔شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔نواز شریف کے بیٹے حسین نواز اور مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کو نازک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور پورا خاندان کلثوم نواز کیلئے دعائیں کررہا ہے۔انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ ان بابرکت دنوں میں کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.