سابق نگراں وزیر اعظم اور سابق وفاقی وزیر جیکب آباداور سابق اسپیکر کراچی میں عید منائیں گے

جمعہ 15 جون 2018 16:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سابق نگراں وزیر اعظم اور سابق وفاقی وزیر جیکب آباداور سابق اسپیکر کراچی میں عید منائیں گے جیکب آبادمیں عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ میں 9بجے مرکزی امام بارگاہ میں 8بجے ،فیضان مدینہ ،مدرسہ تعلیم القرآن پیچوہا پھاٹک ،درگاہ شہباز پورمیں 8بجے جبکہ جامع مسجد پیر بخار ی میں 8:45 پر اد اکی جائیں گی سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو اورسابق وفاقی وزیر میر اعجازحسین جکھرانی جیکب آبادمیں عید منائیں گے جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو عید اس بار کراچی میں منائیں گے ۔