Live Updates

عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی

پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا

جمعہ 15 جون 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی،دوستی بس، ٹرین کا پہیہ چلتارہے گا جبکہ دونوں ملکوں میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بندرہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکے دوران وفاقی اورصوبائی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی تاہم پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی، دونوں ملکوں میں مسافر سفر کر سکتے ہیں جبکہ ہفتہ اورپیرکے دن دوستی بسیں بھی معمول کے مطابق سفرکریں گی۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی، مذہبی یاتراکے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران پاک بھارت تجارت بندرہے گی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :