آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا ،نوازشریف کے نام پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 15 جون 2018 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی، آرمی چیف نے نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے نام اپنے پیغام میں کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔